ہر لکھنے والے کی تختی کی طرح
ہر منگتے کا کشکول بھی
جیسا ہوگا ،
بھیک ویسی ہی ملے گی
! بھیک ملے یا بخشش
دونوں ب کی ہی بدولت ہیں !
ب سے بسم اللہ ہوئی اور الف سے اِنّا للِہ!
الف سے ب تک کے سارے مقامات ،
ب کے الف تک جانے کے ہی تھے !
الف بٰ کا قائدہ ہے
چل رہا ہے ، سیکھ رہے ہیں!
(بَون کا بنجارہ)