Skip to content

نشست 49: گھڑیال

شباب کے گھڑیال بج رہے ہیں !
زندگی کے شباب پر موت کے گھڑیال! جی ، بج رہے ہیں ! بجائے جا رہے ہیں ! آپ سمجھ گئے کہ گھڑیال بھی لام سے ہی ہوں گے! جی صاحب! لام نے ہی کام تمام کیا ہوا ہے ! ابھی دیکھ لیجیے کہ لام میں تو میم ہے ، اور لطف دیکھیے کہ میم میں بھی میم ہی ہے! آپ نے غور سے دیکھا تو فرمائے کہ میم میں تو میمیں ہیں ! میمیں ہی میمیں ، میمز ہی میمز! آپ جان گئے کہ دائروں پر مبنی کوئی میم ہے ! مغرب میں بھی میم ہے اور مشرق میں بھی، شمال میں بھی ہے !! آواز آئی۔ تو جنوب میں کیوں نہیں ہے؟ ہم سوچنے لگے ! جی چاہا کہ جنوب بھی میم سے ہی لکھ دیں ! مگر کیا ہے کہ تینوں سمتیں ، میم کی سمتیں ہیں ۔ تو جنوب کی جانب ہو لیجیے ! ایسے میں نفسِ عتیق کیا ہے کہ آسن جمائے ہے اور نظریں ٹکائیے ہے !
جی ٹیک لگائے ہے ! اور سُن رہا ہے ! لام کے گھڑیال ! ہر بال کی حرکت ایک تال سُنائی دیتی ہے ! تال ہی تال! تال تالیاں بج رہی تھیں ! کیا سماں تھا! آسماں کہاں تھا؟ کہ سُن سکتا تال تالیوں کو .. بال ، بالیوں کو! واہ صاحب آپ سمجھ گئے کہ بال بالیاں اور تال تالیاں ہیں ! کیسی خوبصورت ہیں ! صورت ہی صورت، مورت ہی مورت! آپ سُورت کہے ! ہم صورت سمجھ بیٹھے ! چہرے ہی چہرے ! آیتیں ہی آیتیں !
اب بحث چھڑی ہے کہ آیتیں ہیں تو روایتیں بھی ہیں، لے لیجیے ! روایت بھی ٹھیک ہے! لیکن آیت پر مقدم نہیں ، صورت پر کچھ بھی مقدم نہیں ! ہائے صاحب ! دم ہے ہی نہیں ! “دوم” ہوتے رہے صاحب! ابا میاں کی طبعِ شازلی کا اندازہ یوں لگائیے ، کہ کبھی “ڈاکٹر” کو طبیب نہ سمجھا کیے ! انگریزی ادویات سے بلا کی گرمی سردی فرماتے تھے ! ہمیں دم کروانے لے جاتے تھے ! وہ دم ، وہ حروفِ تجلیٰ آپ ہی کے تھے صاحب! آپ کی آیتیں ہم پر پڑھ پڑھ کر پھونکی جاتیں ! موثر ہو گئیں تھیں صاحب ! کہ دم ، ہمادم، دمادم ہے، بگڑتا نہیں ہے ! آپ کہنے لگے کہ بننے والا بنا تو ب سے ہی بنا اور بگڑا بھی تو ب سے ہی بگڑے گا ! تو ب کا بھروسہ کیا ہے ؟ تھا ہی نہیں ! ہے ہی نہیں !
ہ کی ہڈی اور لام کے گھڑیالوں میں ..
کوئی دور کھڑا ہے اُجالوں میں !
اُجالا آپ ہی کا نام تھا!
اُجالا آپ ہی کا کام تھا!
پہلے دن کے وہ اُجلے کپڑے
اب میلے ہو چکے ہیں ..
ہم ڈھونڈ رہے ہیں !
کوئی ملتا ہی نہیں

کوئی یہاں رہتا ہی نہیں !
نہیں ں ں ں ں
“ں” ، غنہ کی خاموشی!
لام اور میم کے مابین افلاک سے لولاک تک
جو ہے اور جو نہیں ہے
وہ لام کے گھڑیالوں سے
غنہ کی خاموشی میں موجود ہے !
اور موجود ، دال سے ہے !
(دال میں بھی لام ہے!!!)
لام، دال، دال، لام
لام
غنہ
ں
ں
لل ل ل ل

ں
!
(بَون کا بنجارہ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے